ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ:108ایمبولنس میں  بچے کی پیدائش : ماں بچہ صحت مند

منڈگوڈ:108ایمبولنس میں  بچے کی پیدائش : ماں بچہ صحت مند

Thu, 27 Dec 2018 20:52:10    S.O. News Service

منڈگوڈ :27؍ڈسمبر (ایس او نیوز)   تعلقہ اسپتال سے ہبلی کے کمس اسپتال  کو ایک حاملہ عورت کو 108ایمبولنس کے ذریعے لے جانے کے دوران ایمبولنس میں ہی زچگی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تعلقہ کے کیندلگیری دیہات کی سمران مولاصاحب ہولکوپا (23) کی نامی حاملہ خاتون منڈگوڈ کے سرکاری اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ مگر زچگی ہونےمیں دیری ہونے لگی تو ڈاکٹروں نے ہبلی کے کمس اسپتال لے جانے کی صلاح د ی تو 108ایمبولنس کے ذریعے حاملہ خاتون کو ہبلی لےجایاجارہاتھاتو راستے کے دوران ہی ایمبولنس میں ہی عملے نے  زچگی کرالی ۔ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔


Share: